جس نوجوان نے پچھلے سال 50 ہزار ڈالر چھپائے تھے، اس سال 1 لاکھ ڈالر چھپا دئیے۔ ہر روز ملنے والے اشاروں سے ہے کوئی ڈھونڈنے والا؟

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 27 دسمبر 2018 23:55

جس نوجوان نے پچھلے سال 50 ہزار ڈالر چھپائے تھے، اس سال 1 لاکھ ڈالر چھپا ..

سنگا پور کے ایک نوجوان نے پچھلے سال جزیرے پر کچھ سکے چھپائے تھے۔ ان سکوں کو تلاش کر کے ان کے بدلے 50 ہزار ڈالر حاصل کیےجا سکتے تھے۔ اس سال اسی نوجوان نے 1 لاکھ ڈالر چھپائے ہیں۔ یعنی نوجوان نے مختلف جگہوں پر  مختلف سکے چھپائے ہیں۔ کوئی بھی شخص ان سکوں کو تلاش کر کے ایک لاکھ ڈالر حاصل کر سکتا ہے۔
ہنٹ دی ماؤس نامی اس مہم کا آغاز 13 دسمبر کو ہوا تھا۔

اس بار انعامی رقم کو پچھلے سال سے دوگنا کر دیا گیا ہے۔
”ہنٹ دی ماؤس“ میں ماؤس کا مطلب وہ سکہ ہے جسے ڈھونڈنے پر ایک لاکھ ڈالر انعام ملےگا۔

(جاری ہے)


یہ نوجوان Sqkii اپنے فیس بک پیج پر ہر روز سکے کے مقام کے بارے میں ایک اشارہ دیتا ہے۔ نوجوان نے کچھ چاندی کے سکے بھی چھپائے ہیں، جنہیں ڈھونڈنے والے کو صرف 1 ہزار ڈالر ملیں گے۔
پچھلے سال اس چیلنج میں 2 لاکھ 10 ہزار افراد نے حصہ لیا تھا۔ اس مہم کے منتظمین نے بتایا کہ یہ سکے زیر آب، زیر زمین، بلندی یا کسی کی ذاتی جائیداد میں نہیں رکھے گئے۔
پچھلے سال اس مہم کو ایک بنک نے بھی سپانسر کیا تھا۔ 23 دن چلنے والی یہ مہم 46 سالہ مسٹر ٹنگ کے سکہ ڈھونڈنے پر ختم ہوئی تھی۔ یہ سکہ ایک لیمپ پوسٹ  کے نیچے رکھا گیا تھا۔

جس نوجوان نے پچھلے سال 50 ہزار ڈالر چھپائے تھے، اس سال 1 لاکھ ڈالر چھپا ..

متعلقہ عنوان :