Live Updates

عمران خان ضیا الحق کا ادھورا خواب پورا کرنے کیلئے آمرانہ اقدام پر اترا آئے ،

نام ای سی ایل میں ڈالنا شکست کا اعتراف ہے ‘ترجمان بلاول بھٹو احتساب نہیں انتقام ہو رہا ہے، عمران خان میں ہمت ہے تو کھل کر سامنے آئے، ہم ماضی میں بھی سرخرو ہوئے یہ جنگ بھی جیتیں گے نیب عمران خان کیخلاف بھی تحقیقات کر رہا ہے ،جن وزرا ء پر کرپشن کے الزامات ہیں انکے نام ای سی ایل پرکیوں نہیں ڈالے جا رہے‘مصطفی نواز کھوکھر

جمعہ 28 دسمبر 2018 15:16

عمران خان ضیا الحق کا ادھورا خواب پورا کرنے کیلئے آمرانہ اقدام پر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 دسمبر2018ء) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے ترجمان نے کہا ہے کہ عمران خان ضیا الحق کا ادھورا خواب پورا کرنے کیلئے آمرانہ اقدام پر اترا آئے ہیں، بلاول کا نام ای سی ایل میں ڈالنا شکست کا اعتراف ہے ،عمران خان میں ہمت ہے تو کھل کر سامنے آئے، ہم ماضی میں بھی سرخرو ہوئے اور یہ جنگ بھی پیپلز پارٹی ہی جیتے گی۔

ترجمان چیئرمن پیپلز پارٹی سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی کابینہ کے فیصلے سے ثابت ہوگیا کہ احتساب نہیں انتقام ہو رہا ہے، چیئرمن بلاول بھٹو کا نام ای سی ایل پر ڈالنا تحریک انصاف حکومت کی شکست کا اعتراف ہے، وزیراعلی سندھ کی بیرون ملک جانے پر پابندی ون یونٹ کے الزام کی تائید ہے، اگر وزیراعلی کا نام ایک ای سی ایل آ سکتا ہے تو وزیراعظم کا کیوں نہیں ۔

(جاری ہے)

سلیکٹڈ وزیراعظم عمران خان پر کرپشن الزامات کی نیب تحقیقات کر رہا ہے، جن وفاقی وزرای پر کرپشن کے الزامات ہیں ان کے نام ای سی ایل پرکیوں نہیں ڈالے جا رہے۔وفاقی کابینہ کے فیصلے سے لگتا ہے کہ عمران خان کو گھر جانے کی جلدی ہے۔ ترجمان بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان ضیا الحق کا ادھورا خواب پورا کرنے کیلئے آمرانہ اقدام پر اترا آئے ہیں، عمران خان کے آمر استاد ایوب خان، ضیا الحق پی پی کو ختم کرنے کی حسرت دل میں لئے چلے گئے، سلیکٹ وزیراعظم زندہ آمر مشرف کا ہی حال دیکھ کر سبق حاصل کر لے۔انہوں نے کہا کہ خان صاحب اداروں کے پیچھے چھپ کر وار کر رہے ہیں، عمران خان میں ہمت ہے تو کھل کر سامنے آئے، ہم ماضی میں بھی سرخرو ہوئے اور یہ جنگ بھی پیپلز پارٹی ہی جیتے گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات