ضلع گلگت میں طلب اوررسد میں واضح فرق کی وجہ سے لوڈشیڈنگ میں اضافہ

جمعہ 28 دسمبر 2018 16:07

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 دسمبر2018ء) محکمہ برقیات ضلع گلگت کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیزمیں ضلع گلگت میں حالیہ دنوں بجلی بحران کے حوالے سے بتایاگیا ہے کہ ضلع گلگت میں طلب اوررسد میں واضح فرق کی وجہ سے لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوجاتا ہے ضلع گلگت میں بجلی کی طلب 63.35میگاواٹ ہے جبکہ رسد 26.05میگاواٹ ہے اس طرح محکمہ برقیات کو 37.3میگاواٹ بجلی کی کمی کا سامنا ہے جبکہ طلب اوررسد کے اس فرق کو کم کرنے کیلئے محکمہ 04میگاواٹ بجلی تھرمل جنریٹروں سے بھی حاصل کی جارہی ہے تاکہ موجودہ لوڈشیڈنگ شیڈول متاثر نہ ہومحکمہ برقیات گلگت کی جانب سے چھاپہ مارٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو دن رات مسلسل محنت کررہے ہیں محکمہ کی جانب سے مختلف محلہ جاتی کمیٹیاں بھی تشکیل کی گئی ہے تاکہ لوڈشیڈنگ پے قابو پایا جاسکیں ضلع گلگت میں نالوں میں پانی کی کمی اوربرقی آلات کے استعمال کی وجہ سے موم سرما میں لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوجاتا ہے اس حوالے سے محکمہ کی جانب سے وقتاً فوقتاً عوامی آگاہی کیلئے پرنٹ اورالیکٹرانک میڈیا کی خدمات بھی حاصل جاتی ہے ضلع گلگت میں 45588بجلی صارفین رجسٹرڈہیں۔

(جاری ہے)

اورروزانہ کی بنیادی پر محکمہ کی جانب سے غیر رجسٹرڈ کنکشنز منقطع کئے جاتے ہیں جس کے نتیجے میں تقریباً 1600غیر قانونی لائنیں منقطع کردی گئی ہیں ضلعی انتظامیہ کی تعاون سے جرمانے بھی عائد کئے جارہے ہیں ریکوری کی مد میں محکمہ ہذا نے 1,25,00,000/-قومی خزانے میں جمع کروائے ہیں ضلع گلگت کے مختلف مضافاتی علاقوں میں لوڈشیڈنگ درجہ ذیل ہے گلگت سٹی اور دنیور میں روزانہ 16.5گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے اور 7.5گھنٹے بجلی کی فراہم کی جارہی ہے جبکہ نومل،نلتر،گوروجگلوٹ،چھلمس داس،بگروٹ اور پری بنگلہ ایریاز لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ ہیں۔

اسی طرح گلگت بسین کھاری سے گلگت شکیوٹ ایریا،جگلوٹ سئی اورجلال آباد میں روزانہ 12گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے اور 12گھنٹے بجلی فراہم کی جارہ یہے جبکہ اوشکھنداس،محمد آباد میں روزانہ 6گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہ یہے اور 18گھنٹے بجلی فراہم ہورہی ہے۔محکمہ برقیات گلگت کی صارفین سے اپیل ہے کہ بھاری برقی آلات کے استعمال کو کم سے کم کریں تاکہ موجودہ شیڈول کے مطابق بجلی کی ترسیل کو ممکن بنایاجاسکے۔