پاک آرمی کی جانب سے گورنمنٹ ہائی سکول کورائی میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد

جمعہ 28 دسمبر 2018 18:03

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 دسمبر2018ء) پاک آرمی کی جانب سے گورنمنٹ ہائی سکول کورائی میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد 4 ایم بی بی ایس ڈاکٹروں نے 1000 سے زائد مریضوں کو چیک کیا اور مفت ادویات دی گئیں, کورائی ڈیرہ اسماعیل خان کی پسماندہ یونین کونسل ہے جہاں نبیادی مرکز صحت نہیں ہے جس کے لئے مریضوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال آنا پڑتا ہے لیکن پاک آرمی کی جا نب سے منعقدہ اس کیمپ کو علاقہ کی غریب اور نادار مریضوں نے نعمت خداوندی قرار دیا, اور بچوں, خواتین اور مردوں کی بڑی تعداد میڈیکل کیمپ میں معائنہ کے لئے آئے جنہیں ماہر ڈاکٹروں نے نہ صرف چیک کیا بلکہ مفت ادویات بھی دیں۔

متعلقہ عنوان :