بلاول بھٹو کی ذوالفقار بھٹو، بینظیر بھٹو اور دیگر کے مزار پر حاضری

جمعہ 28 دسمبر 2018 22:23

بلاول بھٹو کی ذوالفقار بھٹو، بینظیر بھٹو اور دیگر کے مزار پر حاضری
لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 دسمبر2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گڑھی خدابخش بھٹو میں سابق وزیر اعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور دیگر شہدائکی مزار پر حاضری دی پھول چڑہائے اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع صنم بھٹو بھی ان کے ہمراہ تھی۔

(جاری ہے)

صنم بھٹو شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی مزار پر حاضری کی دوراں آبدیدہ ہوگئی۔

صنم بھٹو نے اپنے والد شہید ذوالفقار علی بھٹو اپنی بہن شہید محترمہ بینظیر بھٹو والدہ بیگم نصرت بھٹو اور دو بھائیوں شہید مرتضیٰ بھٹو اور شہید سر شاہ نواز بھٹو کی مزار پر حاضری دیکر پھول چڑہاکر فاتحہ پڑھی. اس موقعہ پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے اور مزار میں موجود جیالوں اور عام زائرین سے خالی کرالیا گیا۔