حیدرآباد، جمعیت علماء پاکستان (نورانی)کی مجلس شوری و عاملہ کا مشترکہ اجلاس

صاحبزادہ افتخار احمدعباسی بلامقابلہ متفقہ طور پر جے یو پی سندھ کے صدر اور قاضی احمد نورانی سینئر نائب صدر منتخب

ہفتہ 29 دسمبر 2018 20:59

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 دسمبر2018ء) جمعیت علماء پاکستان (نورانی)کی مجلس شوری و عاملہ کا مشترکہ اجلاس رکن الاسلام جامعہ مجددیہ میں ہوا جس میںصوبائی الیکشن کمیٹی قاری عبدالرشید اعوان ،شاہد حسین اعوان ،مولانا معشوق علی مجددی اور قاری نیاز احمد نقشبندی کی نگرانی میں جے یو پی سندھ کے صدر و سینئر نائب صدر کا انتخاب عمل میں آیاصاحبزادہ افتخار احمدعباسی بلامقابلہ متفقہ طور پر جے یو پی سندھ کے صدر اور قاضی احمد نورانی سینئر نائب صدر منتخب ہوئے اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور حکومت کے سیکولر ایجنڈے کے تناظر میں اہم فیصلے کئے گئے سندھ بھرمیں ضلعی کنونش منعقد کئے جائیں گے صوبائی کنونشن اور علماء مشائخ کانفرنسوں کا اہتمام کیا جائے حکومت کے سیکولر ایجنڈے کو ناکام بنانے کیلئے عوامی رائے عامہ ہموار کی جائے گی اجلا س سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علماء پاکستان کے صدر ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیرنے کہا کہ ملک کو سیکولراسٹیٹ بنانے کی ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے کرپشن کو سیاست کی نظر نہ کیا جائے حزب اختلاف اور حزب اقتدا دونوںکے کرپٹ بدعنوان افراد کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کی جائے یکطرفہ کاروائی سے احتساب کا عمل داغدار ہوجائیگااور اس پر لوگ انگلیاں اٹھائیں گے حکومت نے غریب کو گھر دینے اور کئی لاکھ نوکریاں فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا مگر افسوس انکروچمنٹ کے نام پر لاکھوں افراد کو بے گھر کردیا گیاان کے سروں سے چھت چھین لی گئی ہے کئی لاکھ افراد بے روزگار کردئیے گئے ، انہیں ریگولر کرنے والے کرپٹ افسران کے خلاف کیوں کاروائی نہیں کی جاتی مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے غربت افلاس اور بیروزگاری نے ڈیرے ڈال دئیے ہیں،ڈالڑ آسمان سے باتیں کررہا ہے لیکن حکومت عوام کو کوئی ریلیف دینے کیلئے تیار نہیں ہے انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت ﷺاور ختم نبوت ﷺکے قوانین کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائیگا ، حکومت کے غیر شرعی اقدامات کے خلاف بھرپورتحریک چلائیں گے اس سلسلے میں 3فروری کو کراچی میں علماء مشائخ کنونشن منعقد کیا جائے سکھر یا لاڑکانہ میں ختم نبوت کانفرنس ہوگی انہوںنے کہا کہ حکمراں کشکول اٹھائے دنیا بھر میں کاسیہ کدائی لئے پھر رہے ہیںیورپی یونین ناموس رسالتﷺ اور ختم نبوت ﷺکے قوانین کو ختم کرانے کیلئے ڈالروں کی آفر دے ر ہی ہے، ریاست مدینہ کا نظام نافذ کرنے کیلئے ناموس مصطفیٰ ﷺاور ختم نبوت ﷺکے قوانین کا تحفظ کیا جانا ضروری ہے انہوں نے کہا کہ ملک کی بقا اور تحفظ کیلئے تمام مذہبی قوتوں کو ملکر جدوجہد کرنی چاہئے پاکستان پر لادین قوتوں کے خطرات منڈلا رہے ہیں قادیانیوں کی ریشہ دانیوں میں بے پناہ اضافہ ہو گیاہے اسلامی قوانین کے خلاف قانون سازی کی جارہی ہے نصاب سے اسلامی تعلیمات کو نکالا جارہا ہے ملالہ کے مضامین نصاب شامل کر کے سیکرلوقوتوں کو خوش کیا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

اجلاس سے نومنتخب صدر افتخار احمد عباسی ،میاں منیر احمد جامی ،سید عقیل انجم قادری ،قاری عبدالرشید اعوان ،شاہد حسین اعوان ،قاری نیاز احمد نقشبندی ،ناظم علی آرائین ،ڈاکٹر محمد یونس دانش ،صاحبزادہ محمود احمد قادری،مولانامعشوق علی مجددی مولانا بشیر القادری ،مولانا رفیع الرحمن ،حافظ گل حسن ،حافظ اشفاق حسین قادری،علی شیر جتوئی ،حافظ گھنور علی ،پیر غلام رسول ملتانی ،ڈاکٹر میر محمدحسینی،محمدرضوان شیخ نے خطاب کرتے ہوئے ملکی سیاسی صورتحال اور جمعیت علماء پاکستان کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ علماء اہلسنت کو گرفتار کر کے دیوار سے لگایا جارہا ہے پاکستان بنانے میں علماء و مشائخ اہلسنت نے قربانیاں دیں لیکن آج ان کی قربانیوں کو فراموش کر کے اہلسنت پر عرصہ حیات تنگ کردیا گیا ہے اہلسنت نے ہمیشہ پر امن جدوجہد کی ہے ملک کی تعمیر اور ترقی میں علماء اہلسنت کا کردار رہا ہے۔