مقبوضہ کشمیر ، سال2018 میں 355انسانی جانوں کا زیاں ہوا،نٹرنیشنل فورم فار جسٹس کی رپورٹ ، بھارت نے نہتے کشمیریوں کیخلاف ایک باقاعدہ جنگ شروع کررکھی ہے، احسن اونتو

اتوار 30 دسمبر 2018 13:00

سرینگر۔ 30 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 دسمبر2018ء) مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی مقامی تنظیم ا نٹرنیشنل فورم فار جسٹس نے ’’2018خونی سال الوداع‘‘ کے نام سے اپنی سالانہ رپورٹ جاری کی ہیے جس میں بتایا گیا ہے کہ رواں برس مقبوضہ وادی میں ایک بچے، حاملہ خاتون اور تین پی ایچ ڈی سکالروں سمیت 355 انسانی جانوں کا اتلاف ہوا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق یہ رپورٹ انٹرنیشنل فورم فار جسٹس کے چیئرمین محمد احسن اونتو نے سرینگر کے ایوان صحافت بیک وقت انگریزی اور اردو زبانوں میں جاری کی ۔

رپورٹ کے مطابق رواں 240 عسکریت پسند شہید کیے گئے ۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ سال2018میں115 عام شہری مارے گئے جن میں خواتین،جسمانی طور پر معذور افراد، صحافی،سیاسی کارکن اور دیگر لوگ بھی موجود شامل ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق 2018میں بھارتی فورسز نے محاصروں اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران120مکانات تباہ کیے۔ محمد احسن اونتو نے اس موقع پر اپنی گفتگو میں کہاکہ مقبوضہ وادی میں2018کے دوران بھارتی فورسز نے مہلک ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے درجنوںافراد کو بینائی سے محروم کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی صورتحال روز بہ روز ابتر ہو رہی ہے اور بھارت نے نہتے کشمیریوں کیخلاف ایک باعدہ جنگ شروع کررکھی ہے ۔ محمد احسن اونتو نے کہا کہ کرفیو ،گرفتاریاں،تلاشیاں، تشدد ، مار ڈھاڈ اور املاک کی تباہی روز کا معمول بن چکا ہے ۔ محمد احسن اونتو نے امید ظاہر کی کہ عالمی برادری مقبوضہ علاقے کی اس گھمبیر صورتحال کا نوٹس لے گی اورتنازع کشمیر کے حل کیلئے بھارت پر دبائو ڈالے گی۔ پریس کانفرنس میں جموںوکشمیر مسلم کانفرنس کے چیئرمین شبیر احمد ڈار بھی موجود تھے۔