Live Updates

کوہاٹ‘ بین الاقوامی شاعر کے نام سے منسوب احمد فراز پارک کی تعمیر 6 سالوں میں مکمل نہ ہو سکی

اتوار 30 دسمبر 2018 13:20

کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 دسمبر2018ء) بین الاقوامی شاعر کے نام سے منسوب احمد فراز پارک کی تعمیر 6 سالوں میں مکمل نہ ہو سکی 90 لاکھ روپے خرچ ہونے کے باوجود جرما کے قریب پارک کا بورڈ تک نہ لگ سکا سینیٹر شبلی فراز بھی ٹی ایم اے افسران کے سامنے بے بس ہو گیا نامکمل پارک کے بار بار دوروں کے باوجود کوئی کام نہ ہو سکا تفصیلات کے مطابق سابق گورنر مسعود کوثر نے اپنے بھائی احمد فراز کے نام پر 2013 میں جرما کے مقام پر پارک کا سنگ بنیاد رکھا اور ابتدائی طور پر پارک کی تعمیر کے لیے 58.

(جاری ہے)

79 ملین کا فنڈ مختص کیا گیا مگر بدقسمتی سے ٹی ایم اے افسران کی نگرانی میں اس پارک پر تعمیراتی کام کا آغاز تو ہوا مگر دیگر کئی منصوبوں کی طرح یہ منصوبہ بھی 90 لاکھ خرچ ہونے کے باوجود مکمل نہ ہو سکا 2016 میں کنٹریکٹر کو بقول ٹی ایم اے افسران فارغ کیا گیا مگر آیا اس کی سیکورٹی ضبط کی گئی کہ نہیں اور 90 لاکھ کی خطیر رقم کہاں خرچ ہوئی اور کس نے یہ بل پاس کیے اس کا کوئی پتہ نہ چل سکا اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے سینٹ میں قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز نے بھی مذکورہ پارک کے کئی دورے کیے مگر افسوس وہ بھی ٹی ایم اے افسران کے سامنے بے بس ہو گئے اور یوں 6 سال گزرنے کے باوجود عوام کی تفریح کے لیے بنایا جانے والا پارک مکمل نہ ہو سکا شہریوں نے اپنی ہی صوبائی حکومت میں بے بس سینیٹر شبلی فراز اور اینٹی کرپشن افسران سے مطالبہ کیا کہ وہ احمد فراز پارک منصوبے میں غیر ذمہ داری کا ثبوت دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے 90 لاکھ کی ریکوری بھی کی جائے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات