Live Updates

تحریک انصاف کی قیادت نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پر مستعفی ہونے کے لئے دباؤ بڑھانے کا فیصلہ کرلیا

دورہ سندھ میں اتحادیوں کے ساتھ مشاورت میں سندھ کے معاملات پر اتفاق رائے پیدا کروں گا ،ْوزیراطلاعات فواد چوہدری

اتوار 30 دسمبر 2018 14:40

تحریک انصاف کی قیادت نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پر مستعفی ہونے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 دسمبر2018ء) تحریک انصاف کی قیادت نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پر مستعفی ہونے کے لئے دباؤ بڑھانے کا فیصلہ کرلیااس سلسلے میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پر مستعفی ہونے کیلئے زور دیا ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ وہ کراچی، بدین، سکھر اور لاڑکانہ کا دورہ کریں گے جس کے دوران پیر پگاڑا، لیاقت جتوئی، ذوالفقار مرزا ، فہمیدہ مرزا، ایاز پلیجو اور دیگر رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔

فواد چوہدری نے کہاکہ دورہ سندھ میں اتحادیوں کے ساتھ مشاورت میں سندھ کے معاملات پر اتفاق رائے پیدا کروں گا، پیپلز پارٹی کسی اور کو وزیر اعلیٰ بنالے تو کوئی اعتراض نہیں ہوگا، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ جعلی اکاؤنٹس کیس اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی میں مرکزی ملزم ہیں اس لیے وہ مستعفی ہوجائیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات