مسیحی برادری کو تاحال کرسمس گرانٹ جاری نہ ہوسکی

ہر سال کرسمس ڈے پر 5، 5ہزار روپے کے چیک تقسیم کیے جاتے ہیں،کرسمس تہوار گزر گیا لیکن گرانٹ کے چیک جاری نہ کیے جاسکے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 30 دسمبر 2018 20:54

مسیحی برادری کو تاحال کرسمس گرانٹ جاری نہ ہوسکی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30 دسمبر2018ء) پنجاب حکومت نے مسیحی برادری کو تاحال کرسمس گرانٹ جاری نہیں کی، کرسمس تہوار گزر گیا لیکن حکومت کی جانب سے تاحال گرانٹ کے چیک جاری نہ کیے جاسکے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب حکومت نے مسیحی برادری کو تاحال کرسمس گرانٹ جاری نہیں کی، کرسمس تہوار گزر گیا لیکن حکومت کی جانب سے تاحال گرانٹ کے چیک جاری نہ کیے جاسکے۔

حکومت کی جانب سے مسیحیوں میں ہر سال کرسمس ڈے پر 5، 5ہزار روپے کے چیک تقسیم کیے جاتے ہیں۔حکومت پنجاب نے کرسمس ڈے کیلئے تین کروڑ روپے گرانٹ کی منظوری دی تھی۔

(جاری ہے)

یہ گرانٹ پنجاب بھر کے اضلاع میں مسیحی برادری کے درمیان کرسمس تہوار پر تقسیم کی جاتی ہے۔ لیکن رواں سال کرسمس کے موقع پر گرانٹ کی منظوری تو دی گئی تاحال گرانٹ جاری نہ کی جاسکی۔ یہاں تک کہ حکومت کو تمام اضلاع کے ڈی سی ایزکو خط بھی نہیں لکھے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسیحی برادری کیلئے گرانٹ کی رقم ابھی تک محکمہ خزانہ سے ہی جاری نہیں ہوسکی ہے۔بتایا گیا ہے کہ وزیرخزانہ نے گرانٹ کی رقم پر دستخط کرنے ہیں پھر تمام اضلاع کے ڈی سی ایز کو خط لکھا جائے گا جس کے بعد یہ رقم مسیحی برادری کیلئے جاری کی جاسکے گی۔گرانٹ نہ ملنے سے مسیحی برادری میں شدید تشویش پائی جارہی ہے۔