ْسکاٹش جونیئر اوپن سکوائش، پاکستانی کھلاڑی سید انس علی نے بوائز انڈر 13 سنگل ٹائٹل جیت لیا

اتوار 30 دسمبر 2018 22:20

ایڈن برگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 دسمبر2018ء) پاکستانی کھلاڑی سید انس علی نے سکاٹش جونیئر اوپن سکوائش ٹورنامنٹ میں بوائز انڈر 13 سنگلز ٹائٹل جیت لیا، انہوں نے فیصلہ کن معرکے میں مصری کھلاڑی یوسف سرہان کو شکست دی۔

(جاری ہے)

اتوار کو سکاٹ لینڈ میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے بوائز انڈر 13 سنگل ایونٹ کے فائنل میں پاکستانی کھلاڑی سید انس علی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یوسف سرہان کو سٹریٹ سیٹس میں 11-8، 11-3 اور 11-9 سے زیر کر کے ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ پاکستانی کھلاڑی محمد اصحاب عرفان نے بوائز انڈر 15 اور حارث قاسم نے بوائز انڈر 17 سنگلز فائنل میں جگہ بنا رکھی ہے۔

متعلقہ عنوان :