سرگودھا سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 91 کی گنتی کے معاملہ پر چیف الیکشن کمشنر کے حکم پر 3رکنی ٹیم تحقیقات میں مصروف

پیر 31 دسمبر 2018 12:15

سرگودھا سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 91 کی گنتی کے معاملہ پر چیف الیکشن ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 دسمبر2018ء) سرگودھا سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 91 کی گنتی کے معاملہ پر چیف الیکشن کمشنر کے حکم پر 3رکنی ٹیم تحقیقات میں مصروف۔زرائع کے مطابق تحقیقاتی ٹیم میں ڈائریکٹر الیکشن ندیم قاسم۔الیکشن کمشنر لاھور عابد حسین۔

(جاری ہے)

الیکشن کمشنر مردان محمد نعیم۔شامل ھیں۔ معلوم ہوا ہے کہ انکوائری ٹیم نے سرگودھا الیکشن کمیشن کے دفتری چوکیدار سے لے کر افسران اور عملہ کے علاوہ 20۔متنازعہ پولنگ اسٹیشن کے ڈیوٹی عملہ سے پوچھ گھچہ کرتے ہوئے بیانات قلمبند کرنے کا شروع کیا ہے جس کے بعد تحقیقاتی رپورٹ جمع کروائی جائے گی۔