پلوامہ میں بھارتی پولیس اور سی آر پی ایف کی مشترکہ پارٹی پر حملہ

پیر 31 دسمبر 2018 12:48

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 دسمبر2018ء) مقبوضہ کشمیرکے جنوبی قصبے پلوامہ میںبھارتی پولیس اور سینٹرل ریزروپولیس فورس کے اہلکاروںکی مشترکہ گشتی پارٹی پر حملہ کیاگیا ہے ۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس کے ایک عہدیدار نے سرینگر میں میڈیا کو بتایا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد نے شام پانچ بجے کے قریب مرکزی قصبے میں پولیس اور سی آر پی ایف کی گشتی پارٹی پر حملہ کیا تاہم کسی اہلکارکے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔

حملہ کرنے کے بعد عسکریت پسند جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے ۔ حملے کے بعد قصبے میں مختلف مقاما ت بھارتی فورسز کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ۔ پولیس اہلکاروں پر یہ حملہ ضلع میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں چار نوجوانوں کی شہادت کے بعد کیاگیا ہے ۔