سکاٹش جونیئر اوپن سکوائش، پاکستانی کھلاڑیوں سید انس علی نے انڈر 13 اور محمد اصحاب عرفان نے انڈر 15 سنگلز ٹائٹلز جیت لئے، حارث قاسم کو انڈر 17 فائنل میں شکست

پیر 31 دسمبر 2018 15:20

ایڈن برگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 دسمبر2018ء) پاکستانی کھلاڑیوں سید انس علی اور محمد اصحاب عرفان نے سکاٹش جونیئر اوپن سکوائش ٹورنامنٹ میں بالترتیب انڈر 13 اور انڈر 15 سنگلز ٹائٹلز جیت لئے۔

(جاری ہے)

سکاٹ لینڈ میں منعقدہ ایونٹ میں کھیلے گئے بوائز انڈر 13 سنگل ایونٹ کے فائنل میں پاکستانی کھلاڑی سید انس علی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یوسف سرہان کو سٹریٹ سیٹس میں 11-8، 11-3 اور 11-9 سے زیر کر کے ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

پاکستانی کھلاڑی محمد اصحاب عرفان نے بوائز انڈر 15ایونٹ کے فائنل میں کولمبین کھلاڑی جان جوز ٹورز لارا کو 8-11، 11-9، 11-9، 5-11 اور 11-7 سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا، پاکستان کے حارث قاسم کو بوائز انڈر 17 سنگلز فائنل میں برطانوی کھلاڑی بین سمتھ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ عنوان :