عراق سے داعش کے عسکریت پسندوں کے 30 بچوں کو لے کر پہلی فلائٹ روس پہنچ گئی

پیر 31 دسمبر 2018 16:24

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 دسمبر2018ء) عراق سے داعش کے عسکریت پسندوں کے بچوں کو لے کر پہلی فلائٹ روس پہنچ گئی ہے۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق روس پہنچنے والے ان بچوں میں16 لڑکیاں اور 14 لڑکے شامل ہیں۔ ان کی عمریں 3 سے 15 برس کے درمیان بتائی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ان بچوں میں سے 24 کا تعلق داغستان،3 کا چیچنیا اور ایک کا جنوب مغربی شہر پًینزا سے ہے۔ عراق اور شام میں داعش کے جنگجوؤں کے ہمراہ لڑنے والے زیادہ تر غیرملکی عسکریت پسند یا تو مارے جا چکے ہیں یا پھر وہ جیلوں میں سزائیں کاٹ رہے ہیں۔ مختلف ممالک کی حکومتیں دہشت گردی کے خطرے باعث انہیں واپس اپنے ہاں لانے سے ہچکچا رہی ہیں۔