جمرود، پاک افغان شاہراہ پر دو گاڑیوں میں تصادم، ایک نوجوان جان بحق ،تین زخمی

پیر 31 دسمبر 2018 19:26

جمرود۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 دسمبر2018ء) خیبرایجنسی کی تحصیل جمرود میں پاک افغان شاہراہ پر دو گاڑیوں کے مابین تصادم کے نتیجہ میں ایک نوجوان جان بحق تین شدید زخمی ہو گئے ہیں،عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع کے مطابق جمرود کے حادثہ پاک افغان شاہراہ پر تختہ بیگ کے مقام پراتوار کی رات بارہ پاک افغان شاہراہ پر گزشتہ رات ایک بجے کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار موٹر کار سامنے سے آنے والی دوسری موٹر کار سے جا ٹکرائی جس میں ایک نوجوان زر سید جان بحق سکنہ غنڈی جمرود جبکہ تین دیگر افراد جن میں مجاہد خان،اعجاز خان اور اختر منیر شامل ہیںشدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر علاج معالجے کیلئے پشاور کے جوہسپتال پہنچا دئے گئے ہیں جہاں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔