Live Updates

پاکستان تحریک انصاف کرپٹ عناصر کو منطقی انجام تک پہنچا کر دم لے گی ، احتساب کی پالیسی سے کسی صورت دستبردار نہیں ہو گی،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

پیر 31 دسمبر 2018 21:32

پاکستان تحریک انصاف کرپٹ عناصر کو منطقی انجام تک پہنچا کر دم لے گی ، ..
سیالکوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 دسمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کرپٹ عناصر کو منطقی انجام تک پہنچا کر دم لے گی اور بے لاگ اور بے رحم احتساب کی پالیسی سے کسی صورت دستبردار نہیں ہو گی۔ ان خیالات کا اظہارپاکستان تحریک انصاف کی مرکزی راہنما وسابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انھوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی ملک سے کرپشن ختم کر کے ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز کر رہی ہے اور دن بدن ملکی معشت مستحکم ہو رہی ہے اور بہت جلد اس کے ثمرات اعوام تک منتقل ہونا شروع ہو جائیں گے۔

انھوں نے مزید کہا کہ عام آدمی کو بہتر روزگار ، صحت اور تعلیم کی سہولیات کی یقینی فراہمی سے پاکستانی عوام کا احساس محرومی ختم ہو گااور وہ ملکی ترقی وخوشحالی میں اپنا کردار ادا کر سکیں گے۔ انھوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان محب وطن، سچے کھرے اور دلیر راہنما ہیں اور ان کی قیادت میں ملک ترقی کر رہا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات