ہواوے نے پاکستان میں فلیگ شپ Experience اسٹور اور HUAWEI Mate 20 Pro کو لانچ کردیا

پیر 31 دسمبر 2018 22:54

ہواوے نے پاکستان میں فلیگ شپ Experience اسٹور اور HUAWEI Mate 20 Pro کو لانچ کردیا
کرا چی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 دسمبر2018ء) 2018کے اختتام پر Huaweiنے پاکستان میں اپنے پہلے Huawei Experienceاسٹور کا افتتاح کر دیا ۔ اسٹور لکی ون مال، کراچی میں واقع ہے اپنی نوعیت کا سب سے بڑا اسٹور ہے جس کو مکمل فلیگ شپHuawei Experienceفراہم کرنے کے لیے ڈیزائین کیا گیا ہے ۔جدید انفاراسٹریکچر پر مشتمل اسٹورمیں Huaweiکی تمام جدید ڈیوائسز جیسے کہ اسمارٹ فونز ، لیپ ٹاپ ، اسمارٹ واچ اور دیگر IoTاسیسریز دستیاب ہیں۔

اسٹور پر پاکستان میں پہلی مرتبہ HUAWEI Mate 20 Pro کو 159,999روپے کی قیمت میں متعارف بھی کیا گیا ہے ۔ Huawei Experienceاسٹور کی لانچ پر خطاب کرتے ہوئے، مسٹر Blueking وانگ، مینیجر، Huawei سی بی جی نے کہا:" Huawei صارف مرکوز فلسفہ پر کام کر رہاہے۔ لہذا یہ پہلا Experienceاسٹور پاکستان میں آئیندہ لانچ ہونے والے کئی اسٹورز میں سے ایک ہے ۔

(جاری ہے)

ہم اپنی سمارٹ ڈیوائسز کے ذریعہ جدید رجحانات کو ترتیب دینے میں یقین رکھتے ہیں اور یہ ہمارے پیارے صارفین کے لئے ایک اور پیشکش ہے۔

یہی وہ وقت ہے جب سب کو 2019کے لیے اسمارٹ لائف اسٹائل اپنانا ہوگا اور Huawei Experienceاسٹور ایک ایسی جگہ ہے جہاں پر یہ سب شروع ہوتا ہے۔" کمپنی نے Huawei Experienceاسٹور کی لانچ کے موقع پر نئے سال کے شاندار جشن کا انعقاد کیا۔ مشہورفنکار جوڑے مانی اور حرا نے شام کی میزبانی کی جہاں حاضرین نیKhumariyaan کی پرفارمنس پہ خوب رقص کیا۔ ہر کسی کو دلچسپ اور لطف اندوز ہونے والی سرگرمیوں کے ذریعے تحائف جیتنے کا موقع بھی ملا۔

HUAWEI nova 3 سیریز کی برانڈ ایمبیسیڈرا-آئمہ بیگ کے سپر ہٹ Novaگانے کی طرز پر نوجوان ڈانسرز کے ساتھ فلیش موب کا اہتمام کیا گیا۔Huawei Experience اسٹور پر عوام کے لیے خصوصی نئے سال کی ڈیلزکا اعلان کیا گیا، جو کہ نئے سال کے پیکج کے ساتھ 10جنوری ، 2019تک جاری رہیں گی ۔1. HUAWEI MateBook X Proکی خریداری پر HUAWEI WATCH GTبلکل مفت حاصل کر سکتے ہیں -اسمارٹ واچ ایک مرتبہ چارج کر نے پر دو ہفتے تک چلتی ہے۔

2. HUAWEI nova 3 کی خریداری پر HUAWEI Band 3e حاصل کر سکتے ہیں۔3. HUAWEI nova 3iکی خریداری پر پاور بینک کا گفٹ حاصل کر سکتے ہیں۔4.مفت میموری کارڈ کے حصول اور موبائل میموری کو بڑھانے کے لیے HUAWEI Y9 2019کی خریداری آپ کو فائدہ پہنچائے گی ۔5. HUAWEI Mate 10 liteکی خریداری پر اپنے من پسند میوزک کو سننے کے لیے مفت wired headphonesمیسر ہوں گے ۔6. HUAWEI Y7 Prime 2018 کی خریداری پر مفت foldable backpackدیا جائے گا۔

7. HUAWEI Y5 Prime 2018 کی ہر خریداری کے موقع پر مفت ring hook کا تحفہ دیا جائے گا۔نہ صرف یہ بلکہ کچھ خوش قسمت لوگوں کو اس عرصے کے دوران اپنی خریداری کو دوگنا کرنے کا ایک موقع بھی ملے گا۔حال ہی میں، Huawei نے پاکستانی صارفین کی جانب سے زبردست رسپانس موصول کیا ہے، جس میں Huawei کوملک میں سب سے معروف برانڈ کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے ۔بڑی تعداد میں لوگوں نے پاکستان کے پہلے Huawei Experienceاسٹور کی لانچ میں شرکت کی ، جہاں پورے سال اپنے پرستاروں کے لیے سرگرمیوں اور ورکشاپس کا انعقاد جاری رہے گا۔