Live Updates

سعودی عرب کےدارالحکومت ریاض میں پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں کشمیر کی طرف سے پر وقار تقریب کا اہتمام

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت ایان شکیل نے حاصل

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 31 دسمبر 2018 21:08

سعودی عرب کےدارالحکومت ریاض میں پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں کشمیر ..
رپورٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 دسمبر2018ء،نمائندہ خصوصی،حافظ عرفان کھٹانہ، ریاض) ریاض کے مقامی حال میں سابق وزیر صحت آزاد جموں کشمیر اور سینئر نائب صدر پی ٹی آئی آزاد جموں کشمیر چوہدری رفیق نیئر کے اعزاز پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت ایان شکیل نے حاصل کی نظامت کے فرائض چوہدری لطیف کھٹانہ نے سر انجام دیئے سابق وزیر صحت آزاد جموں کشمیر چوہدری رفیق نیئر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہ ریاض کے چاہنے والوں کی محبت کو عمر بھر بھلا نہیں سکوں گا اپنے حلقہ کے تمام چاہنے والوں کا بھی بے حد مشکور ہوں میری کوشش ہو گی میں آئندہ بھی حکومت میں آکر غریب ،کسان اور مزدور کی آواز بنوں گا پہلے بھی اپنے اقتدار کے دور میں بہت سارے ترقیاتی کام کیا میرٹ پہ پڑھے لکھے لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کئے اوورسیز پاکستانی اور کشمیریوں کے مسائل کو حکومت کے ساتھ شیئر کروں گا میری کوشش ہو گی کہ ان کو حل کروا سکوں آئندہ آزاد جموں کشمیر میں حکومت پاکستان تحریک انصاف کی ہو گی اس دورہ کے موقع پہ اپنے بھائی ڈاکٹر شفیق مرحوم کی محبتوں کو بہت شدت سے محسوس کر رہا ہوں میں اپنے چاہنے والوں کا بہت مشکور ہوں بالخصوص جن دوستوں نے آج پی ٹی آئی آزاد جموں کشمیر کو جائن کر کے مضبوط کرنے کا عزم کیا ہے تقریب سے شکیل الرحمن کھٹانہ،بخت شیر علی خان ،محمد شفیع خان،چوہدری شبیر گورسی،زاہد خوشحال،عثمان منظور اورچوہدری ریاض نے خطاب کیا مقررین کا کہنا تھا کہ ہم اپنے مہمان چوہدری رفیق نیئر کو سعودی عرب آمد پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں اور بے حد مشکور بھی ہیں کہ انہوں نے کارکنوں کی آواز پہ لبیک کہا اور شکریہ کا موقع دیا پی ٹی آئی اور عمران خان ایک ویژن کا نام ہے عمران خان متوسط طبقے کی آواز ہے جس نے جاگیردارانہ اور بادشاہی نظام کو ختم کرنے کا عزم کیا ہے اوورسیز پاکستانیوں بھی امید لگائے ہوئے ہیں کہ عمران خان ہمارے حقوق کی بات کرے گا ہم امید کرتے ہیں کہ وہ اوورسیز کی آواز بنے گا اوورسیز کے مسائل کو حل کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا تقریب میں پاک و کشمیر کمیونٹی کے ممبران اور پی ٹی آئی کے جیالوں نے بھر پور شرکت کی نیئر فورس سعودی عرب کے جیالوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کر کے اپنے قائد کا استقبال کرتے ہوئے پھولوں کے ہار بھی پہنائے چوہدری شکیل الرحمن کھٹانہ نےانتظامیہ اور اپنے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا تقریب کے اختتام پہ لذیذ کھانا بھی پیش کیا گیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات