شام میں عراقی طیاروں کی داعش کے اجلاس پر بمباری،30جنگجوہلاک

ْ فوجی حکام کی جانب سے عسکریت پسندوں کو نشانہ بنانے سے متعلق مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں

منگل 1 جنوری 2019 11:56

بغداد/دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2019ء) شام میں عراقی طیاروں نے عسکریت پسند تنظیم داعش کے اجلاس پر بمباری کردی جس کے نتیجے میں داعش کے 30جنگجوہلاک ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے ایک بیان میں فوج کا کہنا تھا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے شام میں دیئر الزور کے قریب داعش کے رہنماؤں کے اجلاس پر بمباری کی اور عمارت کو تباہ کردیا۔

تاہم فوجی حکام کی جانب سے عسکریت پسندوں کو نشانہ بنانے سے متعلق مزید تفصیلات نہیں بتائی گئی۔بیان میں کہا گیا کہ ایف 16 لڑاکا طیاروں نے مشرقی شام میں السوسا گاؤں کے اطراف ایک عمارت کو نشانہ بنایا جہاں داعش کے 30 رہنما موجود تھے۔یہ بمباری ایک ایسے وقت میں دیکھی گئی جب ایک روز قبل عراقی حکومت نے شام میں اپنی مسلح افواج کی زیادہ شامل ہونے کا اشارہ کیا تھا کیونکہ امریکا نے اس ملک سے اپنی فوج کے انخلا کا آغاز کردیا ہے،عراق کو ڈر ہے کہ شام میں داعش کے عسکریت پسند سرحد پار کرنے کی کوشش کریں گے جبکہ تجزیہ کاروں نے دونوں ممالک میں باغی طرز کے حملوں میں اضافے پر خبردار کیا ہے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ بغداد ، شامی صدر بشار الاسد سے مذاکرات کے بعد شامی علاقوں میں متعدد فضائی حملے کرچکا ہے اور اس کی مسلح فوج اور نیم فوجی دستوں کو حالیہ مہینوں میں سرحد پر مزید تقویت حاصل ہوئی ہے۔