بھارت میں ماں باپ اور 2 بچوں نے خودکشی کرلی

منگل 1 جنوری 2019 13:28

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2019ء) بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے ضلع وشاکا پٹنم میں قبائلی خاندان کے 4 افراد نے خودکشی کرلی۔

(جاری ہے)

بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے ضلع وشاکھا پٹنم کے گائوں چندرائن میں پیش آیا جہاں 2 بچوں کے ساتھ ان کے باپ اور ماں نے کیڑے مار دوا پی کر خودکشی کی کوشش کی جس کے نتیجے میں بچے اور باپ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ خاتون خانہ بے ہوش ہو گئی جسے ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکی۔ پولیس کے مطابق مرنے والوں کی شناخت 38 سالہ پی لکشمن راو، بیوی وشاکھا، 6 سالہ سدھو اور3 سالہ وینو کے ناموں سے ہوئی ہے۔