نئے سال کی آمد پر شاہد آفریدی کا قوم کیلئے امید بھرا پیغام

وہ دن دور نہیں جب ہم اپنی مشکلات سے فتح یاب ہوکر نکلیں گے:سابق کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 1 جنوری 2019 13:52

نئے سال کی آمد پر شاہد آفریدی کا قوم کیلئے امید بھرا پیغام
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم جنوری 2019ء) نئے سال کی آمد پر قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کر دیا ہے ۔ سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ”پاکستان کے تمام ادارے یک جسم ہو کر ملک کی بہتری کے لئے کام کر رہے ہیں، وہ دن دور نہیں جب ہم اپنی مشکلات سے فتح یاب ہوکر نکلیں گے، آنے والا نیا سال پاکستان کی ترقی کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، آئیے ہم سب مل کر اس کی بہتری کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کریں“۔

یاد رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت چاروں صوبائی دارلحکومتوں اور ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں سال نو کو بھر پور انداز میں خو ش آمدید کہا گیا ، منچلے سڑکوں پرنکل آئے اورخوب ہلا گلا کیا ، کراچی میں سرکار ی سطح پر آتش بازی کا شاندار مظاہر ہ پیش کیا گیا ، ملک کے دیگر شہروں میں بھی آتش بای کے شاندار مظاہرے کئے گئے اور لوگوں نے سال نو کے آغاز پر خوشیاں منائیں۔

(جاری ہے)

کراچی میں دو دریا کے مقام پر سندھ حکومت اور پولیس کی جانب سے پہلی مرتبہ نئے سال کے آغاز پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا جسے دیکھنے کے لیے عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔لاہور میں بھی سال نو کے آغاز کے موقع پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا ، ملک کے دیگر شہروں میں بھی نئے سال کے آغاز پر آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ ساحل سمندر کو شہریوں کیلئے بند کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، سمندر میں نہانے پر پابندی ہے جانے پر کوئی پابندی نہیں اور ساحل سمندر پر جانے کیلئے بلاول ہاﺅس اور سعودی قونصلیٹ سے جانے والے راستے کھلے ہیں، ایس ایس پی ساﺅتھ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت اور پولیس نے کراچی کی تاریخ میں پہلی بار آتشبازی کا انتظام کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ نئے سال کی آمد پر تقریبات کا آغاز دنیا بھر میں سب سے پہلے آکلینڈ ہوا، سڈنی ہاربر پر نئے سال کو خوش آمدید کہنے کیلئے شاندار آتش بازی کی گئی۔