پرویز الٰہی کی رجسٹرار سپریم کورٹ کے اعتراضات کیخلاف اپیل منظور ،ْ آئندہ ہفتے سماعت کیلئے مقرر

منگل 1 جنوری 2019 14:58

پرویز الٰہی کی رجسٹرار سپریم کورٹ کے اعتراضات کیخلاف اپیل منظور ،ْ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2019ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے مسلم لیگ (ق) کے رہنما چودھری پرویز الٰہی کی رجسٹرار سپریم کورٹ کے اعتراضات کیخلاف اپیل منظور کرتے ہوئے آئندہ ہفتے سماعت کیلئے مقرر کر دی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں سابق وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی رجسٹرار سپریم کورٹ کے اعتراضات کیخلاف اپیل کی سماعت ان چیمبر ہوئی۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس ثاقب نثار نے انکی اپیل منظور کرتے ہوئے آئندہ ہفتے سماعت کیلئے مقرر کر دی۔ واضح رہے چوہدری پرویز الہی نے راولپنڈی کے محکمہ جنگلات کی زمین کی فروخت میں اپنے کردار سے متعلق درخواست دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ محکمہ جنگلات کی اراضی منتقلی میں ان کا کوئی کردار نہیں۔ رجسٹرار سپریم کورٹ نے اعتراض لگا کر درخواست واپس کر دی تھی جبکہ چیف جسٹس نے رجسٹرار کے اعتراضات کو ختم کر کے اپیل کو سماعت کیلئے منظور کر لیا ۔