برٹش جونیئر اوپن سکوائش ٹورنامنٹ کا آغاز (کل)ہوگا، 15 پاکستانی کھلاڑی ایکشن میں دکھائی دیں گے

منگل 1 جنوری 2019 18:12

برٹش جونیئر اوپن سکوائش ٹورنامنٹ کا آغاز (کل)ہوگا، 15 پاکستانی کھلاڑی ..
برمنگھم ۔ یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2019ء) برٹش جونیئر اوپن سکوائش ٹورنامنٹ مین رائونڈ کا آغاز (کل) بدھ سے برمنگھم، انگلینڈ میں ہو گا، 15 پاکستانی کھلاڑی مختلف کیٹگریز کے مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائی دیں گے۔

(جاری ہے)

6 جنوری تک جاری رہنے والے ایونٹ میں مختلف ممالک کے کھلاڑی ایکشن میں دکھائی دیں گے، 15 پاکستانی کھلاڑی محمد اصحاب عرفان، محمد حمزہ خان، محمد اذلان خاور، نور زمان، معین الدین، محمد حسن رضا، اسداللہ خان، حارث قاسم، سید حسنین، محمد فرحان ہاشمی، نوید رحمان، عباس زیب، سیف اللہ، انس علی اور سید ہمام احمد مختلف کیٹگریز کے مقابلوں میں ٹائٹلز کے حصول کیلئے قسمت آزمائی کریں گے اور وہ ایونٹ میں شرکت کیلئے پہلے ہی انگلینڈ پہنچ چکے ہیں۔

انس علی سید اور ہمام احمد بوائز انڈر 13، محمد اصحاب عرفان، محمد حمزہ خان، محمد اذلان خاور، نور زمان اور معین الدین بوائز انڈر 15، محمد حسن رضا، اسداللہ خان، حارث قاسم، سید حسنین اور محمد فرحان ہاشمی بوائز انڈر 17 جبکہ نوید رحمان، عباس زیب اور سیف اللہ بوائز انڈر 19 ایونٹ میں ٹائٹلز کے حصول کیلئے کھیلیں گے۔

متعلقہ عنوان :