مولانا طارق جمیل کی حالت خطرے سے باہر، اسٹنٹ ڈالا گیا

مولانا طارق جمیل کوسینے میں تکلیف ہوئی تھی، جس پرانہیں نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 1 جنوری 2019 18:38

مولانا طارق جمیل کی حالت خطرے سے باہر، اسٹنٹ ڈالا گیا
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ یکم جنوری2019ء) معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل کی حالت خطرے سے باہر ہے، مولانا طارق جمیل کوسینے میں تکلیف ہوئی تھی، جس پرانہیں نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مولانا طارق جمیل کو سینے میں تکلیف کے باعث جوہرٹاؤن کے اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

جہاں پر ڈاکٹروں کی جانب سے مولانا طارق جمیل کو فوری طبی امداددی گئی اورمختلف ٹیسٹ کئے گئے۔

ڈاکٹرزکی ٹیم نے مولانا طارق جمیل کی انجیوگرافی کی تومعلوم ہوا کہ ان کو پہلے میں دل کی تکلیف کے باعث اسٹنٹ ڈالے گئے تھے۔ جس کے باعث ڈاکٹرزنے ان کی انجیوپلاسٹی کی اور ان کے دل کوخون کی سپلائی کرنے والی شریان میں اسٹنٹ ڈالا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ مولانا طارق جمیل کی صحت اب بہتر ہے اور وہ خطرے سے باہر ہیں۔ انہیں ڈاکٹرو ں کی جانب سے اجازت ملنے پر گھر منتقل کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :