Live Updates

غربت کا خاتمہ تحریک انصاف کی اولین ترجحات میں شامل ہے، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

منگل 1 جنوری 2019 19:27

غربت کا خاتمہ تحریک انصاف کی اولین ترجحات میں شامل ہے، ڈاکٹر فردوس ..
سیالکوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2019ء) غربت کا خاتمہ تحریک انصاف کی اولین ترجحات میں شامل ہے۔ ملک میں موجود مہنگائی اور بے روزگاری کے خاتمہ سے نظر انداز شدہ محرومیوں کا شکار عوام زندگی کے دھارے میں شریک ہوں گی ۔ پی ٹی آئی کی حکومت پسماندگی کے خاتمہ سے عوام کے دلوں میں جگہ قائم رکھے گی۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی راہنما و سابق وفاقی وزیرڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جب تک خط غربت سے نیچے پسے ہوئے عام شہری کو ملکی ترقی و خوشحالی کی ڈور میں شامل نہیں کیا جاتا اس وقت تک بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے پاکستان کا پرچم ہی نامکمل ہے۔ وزیر اعظم عمران خان پسماندگی ختم کرکے قائد اعظم اور علامہ اقبال کے افکار کی عملی ترجمانی کے لیے اور پاکستان کے سبز ہلالی پرچم کی سر بلندی کے لیے دن رات کوشش کر رہے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب میں غربت مکائو پروگرام عملی طور پر شروع کرکے غریب عوام دوستی کی مثال قائم کی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات