مولانا طارق جمیل کی صحت میں بہتری

مولانا طارق جمیل کو انجیوپلاسٹی کے بعد کمرے میں منتقل کر دیا گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 1 جنوری 2019 19:44

مولانا طارق جمیل کی صحت میں بہتری
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ یکم جنوری2019ء) مولانا طارق جمیل کو انجیوپلاسٹی کے بعد کمرے میں منتقل کر دیا گیا، حالت خطرے سے باہر آگئی۔تفصیلات کے مطابق مولانا طارق جمیل کو عالم اسلام کا مقبول ترین مذہبی رہنما ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔دنیا بھر میں موجود اردو سمجھنے والے مولانا طارق جمیل کے خطبات سنتے ہیں اور ان سے فیض حاصل کرتے ہیں۔ان کے خطبات کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ وہ کسی بھی فرقہ وارانہ مواد سے بالاتر ہوتے ہیں ۔

یہی وجہ ہے لوگ ان کو مسلک اور کسی خاص نظریہ کی عینک لگا کر نہیں دیکھتے۔ان کے حوالے سے کچھ دیر قبل یہ خبر آئی تھی کہ مولانا طارق جمیل کو سینے میں تکلیف کے باعث جوہرٹاؤن کے اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا۔ جہاں پر ڈاکٹروں کی جانب سے مولانا طارق جمیل کو فوری طبی امداددی گئی اورمختلف ٹیسٹ کئے گئے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرزکی ٹیم نے مولانا طارق جمیل کی انجیوگرافی کی تومعلوم ہوا کہ ان کو پہلے میں دل کی تکلیف کے باعث اسٹنٹ ڈالے گئے تھے۔

جس کے باعث ڈاکٹرزنے ان کی انجیوپلاسٹی کی اور ان کے دل کوخون کی سپلائی کرنے والی شریان میں اسٹنٹ ڈالا گیا۔تاہم اب انکی صحت کے حوالے سے خبر یہ ہے کہ وہ خطرے سے باہر ہیں جبکہ انجیوپلاسٹی کےبعدمولاناطارق جمیل کوکمرےمیں شفٹ کردیاگیا۔ڈاکٹروں کی جانب سے انکی صحت کو تسلی بخش قرار دیا جارہا ہے۔
ان کے حوالے سے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے بھی دعائے صحت کی اپیل کی ۔