پیپلزپارٹی نے چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر ’’یوٹرن‘‘ لے لیا

پارٹی سطح پرصادق سنجرانی کیخلاف تحریک لانے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں، ترجمان بلاول بھٹو کا بیان ان کی ذاتی رائے تھی،سینیٹر رحمن ملک

منگل 1 جنوری 2019 22:10

پیپلزپارٹی نے چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر ’’یوٹرن‘‘ ..
اسلام ا ٓباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جنوری2019ء) پیپلزپارٹی چیئر مین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے فیصلے سے پیچھے ہٹ گئی۔ سینیٹر رحمان ملک نے بلاول بھٹو کے ترجمان کے بیان کو ان کی ذاتی رائے قرار دیتے ہوئی کہا ہے کہ پارٹی لیول پر چیئر مین سینیٹ کو ہٹانے کی کوئی تجویز زیر غور نہیںہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر رحمان ملک نے چیئر مین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔

رحمان ملک نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان کا بیان ان کی زاتی رائے ہے انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کے ترجمان نے ایک ٹاک شو کے دوران چیئر مین سینیٹ کے حوالے سے جو بات کی و ہ ان کی زاتی رائے ہے پیپلزپارٹی نے چیئر مین سینیٹ کو ہٹانے کا کوئی فیصلہ نہیںکیا اور پارٹی لیول پر چیئر مین سینیٹ کی تبدیلی کی کوئی تجویز زیرغور نہیں ہے۔