مدینہ جیسی ریاست بنانی ہے تو ملک کی معیشت کو اسلامی اصولوں کے مطابق ڈھالا جائے، مزمل اقبال ہاشمی

منگل 1 جنوری 2019 22:52

گوجرانوالہ ۔ یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2019ء) ضلعی مسئول جماعة الدعوة مزمل اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ مظلوم کشمیریوںنے تحریک آزادی میں قربانیاں پیش کرنے کا حق ادا کر دیا۔ مودی سرکار نے انتخابات کی آمد پر مسلمانوں کی قتل و غارت گری تیز کر دی۔کشمیرکی طرح بھارت میں بھی مساجد و مدارس اور مسلمانوں کی زندگیاں محفوظ نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

مدینہ جیسی ریاست بنانی ہے تو ملک کی معیشت کو اسلامی اصولوں کے مطابق ڈھالا جائے۔مسلمانوں کی سیاست، معیشت و معاشرت سمیت ہر عمل اسلامی شریعت کے مطابق ہونا چاہیے،انہوں نے کہا کہ کشمیر میں ظلم و دہشت گردی کی انتہا ہو چکی اس وقت پورا کشمیر جل رہا ہے۔ پچھلے تین ہفتوں سے بہت تکلیف دہ خبریں آرہی ہیں۔ روزانہ نہتے کشمیریوں کا خون بہایا جارہا ہے لیکن اس انتہائی حساس مسئلہ پر بے حسی کی کیفیت دکھائی دے رہی ہے۔