سینیٹر رحمان ملک نے چیئرمین سینٹ کی تبدیلی کی تردید کر دی

چیئرمین سینٹ کی تبدیلی کا معاملہ زیر غور نہیں ،ْ مصطفی نواز کھرکھر کا بیان ذاتی تھا ،ْ میڈیا سے گفتگو

منگل 1 جنوری 2019 23:10

سینیٹر رحمان ملک نے چیئرمین سینٹ کی تبدیلی کی تردید کر دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2019ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر رحمان ملک نے چیئرمین سینٹ کی تبدیلی کی تردید کر تے ہوئے کہاہے کہ چیئرمین سینٹ کی تبدیلی کا معاملہ زیر غور نہیں ،ْ مصطفی نواز کھرکھر کا بیان ذاتی تھا ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سینیٹررحمن ملک نے کہا کہ پاکستان پیپلز پاٹی نے تبدیلی کے معاملے پر کوئی غور نہیں کیا۔رحمان ملک نے کہا کہ مصطفی نواز کھوکھر کا بیان ذاتی تھا۔رحمان ملک نے کہا کہ مصطفی نواز کھوکھر کے بیان کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ۔

متعلقہ عنوان :