سوات میں زلزلے کے جھٹکے

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی،علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 1 جنوری 2019 23:07

سوات میں زلزلے کے جھٹکے
سوات(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ یکم جنوری2019ء) سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئیے گئے ہیں۔زلزلے کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی۔عوام کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔تفصیلات کے مطابق سوات اور اس کے نواحی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ نجی ٹی وی کی خبر کے مطابق خیبر پختونخواہ کے متعدد شہر زلزلے سے لرز اٹھے۔

سوات اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، زلزلے کے بعد لوگ گھروں اور دکانوں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔تازہ ترین صورتحال کے مطابق کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.6 سامنے آئی ہے تاہم مقامی حکام کا کہنا تھا کہ زلزلے کی شدت زیادہ نہیں تھی اور اس کا دورانیہ بھی مختصر تھا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب کسی بھی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔دوسری جانب عوام میں خوف ہراس کی لہر نے انکو کھلی جگہوں پر پناہ لینے پر مجبور کر دیا۔واضح ہو کہ گزشتہ کچھ عرصے سے پاکستان میں زلزلے کثرت سے آرہے ہیں۔گزشتہ سال بھی پاکستا ن میں چھوٹی شدت کے متعدد زلزلے دیکھنے میں آئے ہیں تاہم اس حوالے سے خوش آئند بات یہ ہے کہ ان زلزلوں میں جانی و مالی نقصان کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔