جواد وسیم اور روبی انعم کی نامور عالم دین مولانا طارق جمیل کی جلد صحت یابی کیلئے پرستاروں سے دعا کی اپیل

بدھ 2 جنوری 2019 13:07

جواد وسیم اور روبی انعم کی نامور عالم دین مولانا طارق جمیل کی جلد صحت ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جنوری2019ء) سینئر اداکار جواد وسیم اور اداکارہ روبی انعم نے نامور عالم دین مولانا طارق جمیل کی جلد صحت یابی کیلئے پرستاروں سے دعا کی اپیل کی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق معروف عالم دین مولانا طارق جمیل دل کے عارضہ کے مبتلا ہونے کی وجہ سے ہسپتال میں داخل ہیں جہاں انہیں ایک سٹنٹ بھی ڈالا گیا اور انکی طبیعت بہتر بتائی جا رہی ہے ۔سینئر اداکار جواد وسیم اور روبی انعم مولانا طارق جمیل سے عقیدت اور محبت کے ساتھ قربت رکھتے ہیں۔ انہوں نے اپنے پرستاروں سے اپیل کی ہے کہ وہ مولانا طارق جمیل کی جلد صحت یابی کے لئے خصوصی طور پر دعا کریں۔

متعلقہ عنوان :