کاشت اور برداشت کے جدید طریقوں سے دالوں کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کیا جا سکتاہے، ماہرین زراعت

بدھ 2 جنوری 2019 15:58

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جنوری2019ء) ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ دالوں کی کاشت اور برداشت کے جدید طریقوں سے دالوں کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کیاجا سکتاہے اس لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ اس سلسلہ میں جدید طریقے وضع کئے جائیں جو وقت کی اشد ضرورت ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے دالوں کی کاشت کی اہمیت کواجاگر کرتے ہوئے کہا کہ دیگر فصلوں کے مقابلے میں دالوں کی پیداواری لاگت کم ہے جبکہ یہ کم عرصہ تک کھیت میں رہتی ہیں اور ان کی کاشت منافع بخش ہے۔

انہوں نے زرعی سائنسدانوں پر زور دیا کہ وہ دالوں کی ایسی اقسام تیار کریں جن کی کاشت سے پیداواری اتار چڑھائو کا خاتمہ کیا جاسکے اور دالوں کی پیداوار مستقبل بنیادوں پر بڑھائی جاسکے۔ انہوںنے دالوں کی مخلوط کاشت، جڑی بوٹیوں کی تلفی، بارشوں کے نقصانات سے بچائو کے طریقوں اور دالوں کے پھولوں کو ایک وقت پر لانے کیلئے تحقیقاتی کام کے طریقہ کار کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

متعلقہ عنوان :