جنوبی افریقہ اور پاکستان کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ (آج) سے کیپ ٹائون میں شروع ہوگا

جنوبی افریقن ٹیم کو تین میچوں کی سیریز میں پاکستانی ٹیم کے خلاف 1-0 کی برتری حاصل ہے ،ْ رپورٹ شان مسعود ممکنہ طور پر امام الحق کے ہمراہ اننگز کا آغاز کریں گے ،ْمکی آرھر اسد شفیق کی جگہ محمد رضوان کو موقع دینے کے خواہاں ہیں ،ْذرائع

بدھ 2 جنوری 2019 14:40

کیپ ٹائون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جنوری2019ء) جنوبی افریقہ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ (آج) جمعرات سے کیپ ٹائون میں شروع ہوگا ،ْ جنوبی افریقن ٹیم کو تین میچوں کی سیریز میں پاکستانی ٹیم کے خلاف 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ شیڈول کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 11 سے 15 جنوری تک جوہانسبرگ میں کھیلا جائیگا۔

ٹیسٹ سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا پہلا میچ 19 جنوری، دوسرا میچ 22 جنوری، تیسرا میچ 25 جنوری، چوتھا میچ 27 جنوری جبکہ پانچواں اور آخری میچ 30 جنوری کو کھیلا جائے گا، پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ یکم فروری، دوسرا میچ 3 فروری جبکہ تیسرا اور آخری میچ 6 فروری کو کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ جنوبی افریقن ٹیم کو تین میچوں کی سیریز میں پاکستانی ٹیم کے خلاف 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ دوسری جانب پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل بڑی الجھن میں پڑ گئی ہیں ،ْبیٹنگ مسائل سے دوچار پاکستان کے لیے بھی پریشانی کچھ کم نہیں جہاں فائنل الیون میں فاسٹ باؤلر محمد عباس کی واپسی ہو گی جو کندھے کی انجری کے سبب پہلا ٹیسٹ میچ نہیں کھیل سکے۔

پہلے ٹیسٹ میچ میں محمد عامر، حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی تینوں نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کیا تاہم بیٹنگ لائن کو درپیش مسائل کے پیش نظر پاکستان بلے باز کی جگہ باؤلر کو کھلانے کی غلطی کرنے کے موڈ میں نہیں اور اس صورتحال میں عباس کیلئے شاہین آفریدی کو جگہ خالی کرنی پڑے گی۔حارث سہیل بھی انجری سے صحتیاب ہو گئے ہیں اور شان مسعود کی پہلے ٹیسٹ میں عمدہ بیٹنگ کو دیکھتے ہوئے اوپنر فخر زمان کو جگہ خالی کرنی پڑیگی اور شان مسعود ممکنہ طور پر امام الحق کے ہمراہ اننگز کا آغاز کریں گے۔

ٹیسٹ میچ میں مڈل آرڈر بلے باز اسد شفیق کی جگہ بھی خطرے میں ہے اور کوچ مکی آرتھر انہیں بٹھا کر میچ میں وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کوموقع دینے کے خواہاں ہیں۔محمد رضوان نے ڈومیسٹک کرکٹ کے ساتھ ساتھ اے ٹیم کے لیے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے لیکن کپتان سرفراز احمد تجربہ کار بلے باز کو ایک اور موقع فراہم کرنے کے حق میں ہیں جنہوں نے گزشتہ دورہ جنوبی افریقہ میں بھی کیپ ٹاؤن میں سنچری اسکور کی تھی۔دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی وکٹ باؤلرز کے لیے سازگار ہو گی تاہم پہلے میچ کی طرح وکٹ میں باؤنس غیریقینی نہیں ہو گا لہٰذا نسبتاً بہتر بیٹنگ کارکردگی کی امید رکھی جا سکتی ہے۔