چاغی، صوبائی وزیر خزانہ کابگ میں راہزنی کی وارداتوں پر شدید برہمی کا اظہار

بدھ 2 جنوری 2019 16:50

چاغی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جنوری2019ء) صوبائی وزیر خزانہ میر محمدعارف محمدحسنی نے نوکنڈی اور ماشکیل کے درمیانی علاقے بٴْگ میں راہزنی کی وارداتوں پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے امن و امان برقرار رکھنے میں ناکام رہنے والے لیویز افسران و اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی انتباہ کی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک جاری کردہ بیان میں ان کا کہنا تھا کہ متذکرہ علاقے میں کچھ لیویز افسران و اہلکاروں کی جانب سے رشوت ستانی کی شکایات بھی موصول ہورہی ہیں ،جو ہرگز قابل قبول نہیں ۔

ایسے عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے، اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، بلکہ جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ضلع چاغی کو پرامن اور ترقی یافتہ بنانے کے لیے تمام صلاحیتیں اور وسائل بروئے کار لائی جائیں گی اور کسی کو بھی یہ اجازت نہیں دی جائے گی کہ وہ علاقے کا امن خراب کرے۔

متعلقہ عنوان :