الیکشن کمیشن میں سابق سینیٹر سعدیہ عباسی کی نااہلی کے نوٹیفکیشن کے خلاف درخواست کی سماعت کل ہوگی

بدھ 2 جنوری 2019 17:02

الیکشن کمیشن میں سابق سینیٹر سعدیہ عباسی کی نااہلی کے نوٹیفکیشن کے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جنوری2019ء) الیکشن کمیشن میں سابق سینیٹر سعدیہ عباسی کی نااہلی کے نوٹیفکیشن کے خلاف درخواست کی سماعت کل جمعرات کو ہوگی۔

(جاری ہے)

چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سعدیہ عباسی کی نااہلی سمیت دیگر کیسوں کی سماعت کرے گا۔جس میں ڈپٹی میئر اسلام آباد میٹرو پولیٹن کارپوریشن چوہدری رفعت جاوید اور سید علی نقوی کی درخواست کی سماعت بھی شامل ہے۔