ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز قلعہ گجر سنگھ میں جینڈر کرائم سیل کے حوالے سے تفتیشی افسران کیلئے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

بدھ 2 جنوری 2019 17:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جنوری2019ء) ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز قلعہ گجر سنگھ میں جینڈر کرائم سیل کے حوالے سے تفتیشی افسران کے لیے تربیتی ورکشاپ منعقد کی گئی۔ جس میں چوہدری رحمت علی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور،محترمہ آسیہ یٰسین ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر، ایس پی سی آر او احسن سیف ، ڈی ایس پی لیگل احمد عثمان سمیت جینڈر بیس کرائم سیل کے انچارجز اور تفتیشی افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر رحمت علی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور نے کہا کہ اس سیل کے قیام کا مقصد FIRکے اندراج سے لیکر تفتیش مقدمات زیر دفعہ 376/377ت پ تیاری مقدمات ،رپورٹ 173ض ف، سکرونٹی چالان وتیاری چالان ، ادائیگی شہادت اورنقائص کو دور کرنا ہے تا کہ پولیس افسران کی جدید خطوط پر رہنمائی کر کے تفتیش نقائص کودور کیا جا سکے۔ویکٹم کا میڈیکل ،کولیکشن آف ایویڈینس مذکورہ کے پارچات کو مثل کا حصہ بنانا اولین ترجیہات میں شامل ہے۔ اس سیل کا مقصد معصوم بچوں کے ساتھ ہونیوالی جنسی زیادتی کا شکاربچوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے اور جنسی مقدمات کوبروقت چالان کر کے ایسے جرائم میں ملوث ملزمان کو جلدازجلد کیفر کردار تک پہنچانا ہے۔