وادی نیلم پر بھارتی بلا اشتعال گول باری

جس سے دو خواتین اور 9 افراد زخمی ہوئے JKCO کی شدید الفاظ میں مذمت

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 2 جنوری 2019 18:56

وادی نیلم پر بھارتی بلا اشتعال گول باری
 جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جنوری2019ء،نمائندہ خصوصی،ایم خوشحال شریف،جدہ) جموں وکشمیر کمیونٹی اوورسیز کے سردار محمد اشفاق, عبدالطیف عباسی, چوہدری خورشید متیال, سردار وقاص عنایت, سردار اقبال یوسف, راجہ محمد زرین, راجہ شمروز, ارشد بٹ,  سردار مہتاب سرور, سردار ابرار, راجہ محمد ریاض, انجینئر عارف مغل, سردار کامران اعظم, ملک ظفر, راجہ پرویز احمد, سردار سجاد شاہین, چوہدری معروف, حافظ عبدالرشید, راجہ محمد نصیر, خوشحال شریف, نصر اقبال, اختر پیرزادہ, نوید انور ہاشمی,راجہ امتیاز, راجہ معروف, سردار محمد مصطفی, سردار محمد حسیم, چوہدری افتخار عالم اور احسان الحق نے ایک مشترکہ بیان میں وادی نیلم میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی جس 2 بےگناہ خواتین اور 9 افراد زخمی ہوئے.

بھارت کے جانب سے آئے دن اور مسلسل LOC پر بین القوامی قوانین کی خلاف ورزیوں سے کئ معصوم بچوں, بوڑھوں , خواتین کو شہید کیا جا چکا ہے اور مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کو گاجر مولی طرح کاٹ کر نسل کشی کی جا رہی ہے لیکن افسوس کہ اقوام متحدہ اور عالمی طاقتیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں. اقوام متحدہ کے ادارے برائے انسانی حقوق کی رپورٹ کی روشنی میں بھارت کے خلاف علمی عدلت میں دہشت گردی کا مقدمہ چلایا جائے.

انسانی حقوق کے کمیشین کی رپورٹ سے بھارت کا مکرو چہرہ دنیا میں بےنقاب ہو چکا ہے جس سے وہ بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر کشمیریوں پر ظلم وستم کے پہاڑ ڈھا رہا ہے لیکن اس کے باوجود وہ بری طرح ناکام ہو چکا ہے. ہم اقوام عالم سے اپیل کرتے کہ وہ اپنا آئینی کردار ادا کرے. بھارت کو مجبور کرے وہ کہ حریت راہنماؤں کو فوری رہا  اور نطربندیوں کو ختم کرے. JKCO کے راہنماؤں نے گذشتہ روز ضلع باغ سیکٹر میں بھارتی ڈرون جہاز گرانے پر پاک فوج کو مبارکباد بھی دی.