گورنر پنجاب کی معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کی عیادت، صحت یابی کی دعا

مولانا ممتاز عالم دین ہونے کے ساتھ پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں ، چوہدری محمد سرور

بدھ 2 جنوری 2019 21:48

گورنر پنجاب کی معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کی عیادت، صحت یابی کی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جنوری2019ء) گورنر پنجاب چوہدری سرور نے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کی عیادت کی اور ان کی صحت یابی کیلئے دعا کی ،مولانا طارق جمیل کو دل کے عارضے کے باعث ایمرجنسی میں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاؓں پر ان کی انجیوپلاسٹی کی گئی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطا بق بدھ کے روز گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ مولانا طارق جمیل ممتاز عالم دین اور پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں ۔

گورنر پنجاب چوہدری سرور نے معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل سے ملاقات کی ۔انہوں نے مولانا طارق جمیل کی عیادت کی اور ان کی جلد صحتیابی کی دعا کی ۔واضح رہے کہ مولانا طارق جمیل کی منگل کے روز اچانک طبیعت خراب ہونے پر انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا اور دل کا وال بند ہونے کی وجہ سے انجیوپلاسٹی کی گئی تھی۔