مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل میں ڈال کر تماشہ کیاگیا، قمر زمان کائرہ

جے آئی ٹی رپورٹ کا مقصدر آصف علی زرداری کاگھیرائو کرنا ہے،لاہور میں پریس کانفرنس

بدھ 2 جنوری 2019 23:35

مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل میں ڈال کر تماشہ کیاگیا، قمر زمان کائرہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جنوری2019ء) پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل میں ڈال کر تماشاکیا گیا، جے آئی ٹی رپورٹ کا مقصدر آصف علی زرداری کاگھیرائو کرنا ہے۔

(جاری ہے)

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی جعلی اکاونٹس چیک کرنے کے لئے بنائی تھی لیکن اس کی رپورٹ یکطرفہ ہے، جے آئی ٹی رپورٹ پر پیپلز پارٹی کا موقف نہیں لیا گیا، اس ساری رپورٹ کا مقصد آصف زرداری کا گھیراو کرنا ہے، پیپلز پارٹی جے آئی ٹی رپورٹ اور رویے کی مذمت کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل میں ڈال کر تماشا کیا گیا، جے آئی ٹی نے وزیر اعلیٰ سندھ سے سوال نہیں کیا لیکن ان کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیاہے۔