سندھ فٹبال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری رحیم بخش بلو چ کی ناصر کریم بلوچ کے بیان کی تردید

جمعرات 3 جنوری 2019 01:20

کراچی۔ 2 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جنوری2019ء) سندھ فٹبال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری رحیم بخش بلو چ نے ناصر کریم بلوچ کے اس بیان کی سختی سے تردید کی ہے کہ میں نے پریمیئر لیگ بند ہونے کی بات کی ہے، ناصر کریم غلط بیانی کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق میرا تعلق فیصل صالح حیات گروپ سے ہے اس لئے میں فیصل صالح حیات اور اپنے دیگر دوستوں کے بغیر ادھورا ہوں ،ناصر کریم میر ے لئے قابل احترام ہیں،مگر وہ غلط بیانی کر رہے ہیں۔ رحیم بخش بلوچ نے کہا کہ جس کو اے ایف سی اور فیفا تسلیم کرتاہے ہم اس کے ساتھ ہیں، میں نے بذات خود ناصر کریم کو منع کیا ،لیکن اخبارات میں بیانات منفی ہیں، میں اور میرے دوست مخدوم فیصل صالح حیات کے ساتھ ہیں اور رہیں گے۔