شدید دھند کی وجہ سے این ٹی ڈی سی کے نظام میں فنی خرابی پیدا ہوئی ہے ، لیسکو ، فیسکو اور میپکو کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بحالی کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں، ترجمان پاور ڈویژن

جمعرات 3 جنوری 2019 13:03

شدید دھند کی وجہ سے این ٹی ڈی سی کے نظام میں فنی خرابی پیدا ہوئی ہے ، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جنوری2019ء) ترجمان پاور ڈویژن نے کہا ہے کہ شدید دھند کی وجہ سے این ٹی ڈی سی کے نظام میں فنی خرابی پیدا ہوئی ہے ، لیسکو ، فیسکو اور میپکو کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بحالی کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں موجودہ صورتحال میں صارفین کو بھی تعاون کرنا چاہئے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ این ٹی ڈی سی کے 500KV کے چھ اور 220KV کے 15 سرکٹ میں شدید دھند کی وجہ سے ٹرپنگ ہوئی ہے جس کو دور کرنے کے لئے مقامی ٹیمیں کام کررہی ہیں جبکہ عارضی طور پر لوڈ منیجمنٹ بھی کی جارہی ہے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بجلی کی ترسیل کا نظام متاثر ہوا ہے۔

سسٹم کو مستقل بندش سے بچانے کے لئے موجودہ لوڈ منیجمنٹ عارضی ہے ۔ این ٹی ڈی سی کی ٹیموں نے سخت محنت کے بعد 220KV کے دو اور 500KV کے ایک سرکٹ پر بجلی بحال کردی ہی جبکہ دیگر سرکٹ پر کام جاری ہے۔