قونصلیٹ جنرل پاکستان بارسلونا میں پہلی بارمیں کرسمس اور قائد ڈے کی تقریبات

جمعرات 3 جنوری 2019 13:40

قونصلیٹ جنرل پاکستان بارسلونا میں پہلی بارمیں کرسمس اور قائد ڈے کی ..
بارسلونا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جنوری2019ء) قونصلیٹ جنرل آف پاکستان بارسلونا آفس میں پہلی بار کرسمس اور قائد ڈے کے عنوان سے سوسائٹی فار کرائسٹ کے زیر اہتمام ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مسیحی اور مسلم کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق قونصل جنرل بارسلونا علی عمران چوہدری کی زیر صدارت سوسائٹی فار کرائسٹ اسپین کے صدر راجو الیگزینڈر اور دوسرے ممبران نے کرسمس اور قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت کی مناسبت سیتقریب کا اہتمام کیا۔ قونصلیٹ آفس میں ایسی کسی بھی تقریب کا اہتمام پہلی بار کیا گیا تھا۔