فیصل رضا عابدی کیخلاف کیس ،ْانسداد دہشتگردی کی عدالت نے دونوں مقدمات نمٹانے کے لیے تمام گواہ طلب کرلئے

آئندہ سماعت پر دونوں مقدمات کے تمام گواہان کو پیش ہونے کی ہدایت ،ْمجموعی طور نو گواہان کی طلبی کے سمن جاری

جمعرات 3 جنوری 2019 14:21

فیصل رضا عابدی کیخلاف کیس ،ْانسداد دہشتگردی کی عدالت نے دونوں مقدمات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جنوری2019ء) انسداد دہشتگردی کی عدالت نے چیف جسٹس پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز انٹرویو کے معاملہ کی سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کیخلاف کیس کی سماعت کے دوران دونوں مقدمات نمٹانے کے لیے تمام گواہ طلب کرلئے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے سماعت کی ۔ سماعت کے دور ان عدالت نے آئندہ سماعت پر دونوں مقدمات کے تمام گواہان کو پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے مجموعی طور نو گواہان کی طلبی کے سمن جاری کر دیئے ۔ بعد ازاں کیس کی سماعت اٹھارہ جنوری تک ملتوی کر دی گئی ۔ ترجمان دفتر خارجہ ہفتہ وار بریفنگ۔