نواز شریف کے نام پر قائم سرکاری اداروں کے نام تبدیل کیے جائیں ،قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع

عوام کے خون پسینے کے ٹیکسوں کی کمائی سے بنے ادارے سزا یافتہ شخص کے نام سے منسوب نہیں کیے جاسکتے‘خدیجہ فاروقی

جمعرات 3 جنوری 2019 15:19

نواز شریف کے نام پر قائم سرکاری اداروں کے نام تبدیل کیے جائیں ،قرار ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جنوری2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمرفاروقی نے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروائی ہے کہ "سزا یافتہ نواز شریف کے نام پر قائم سرکاری اداروں کے نام تبدیل کیے جائیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ عوام کے خون پسینے کے ٹیکسوں کی کمائی سے بنے ادارے کسی ایسے شخص کے نام سے منسوب نہیں رکھے جاسکتے جس پر کرپشن ثابت ہوچکی ہو ۔خدیجہ فاروقی نے کہا کہ نواز شریف سوشل سیکیورٹی ہسپتال لاہور ،میاں نواز شریف ہسپتال یکی گیٹ لاہور سمیت پنجا ب بھر میں نوازشریف کے نام سے تمام اداروں کی تفصیل ایوان میں پیش کی جائے اور ان کے نام فوری طور پر تبدیل کیے جائیں۔