پی اے سی کی عملدرآمد اور مانیٹرنگ سمیت آٹھ ذیلی کمیٹیاں قائم

جمعرات 3 جنوری 2019 15:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جنوری2019ء) پارلیمنٹ کی پبلک اکائونٹس کمیٹی (پی اے سی) کی عملدرآمد اور مانیٹرنگ سمیت آٹھ ذیلی کمیٹیاں قائم کردی گئیں۔

(جاری ہے)

پبلک اکائونٹس کمیٹی کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سینیٹر شبلی فراز کی سربراہی میں قائم کمیٹی 2009-10ء ، سردار ایاز صادق کی سربراہی میں قائم ذیلی کمیٹی 2010-11ء ، شاہدہ اختر علی کی سربراہی میں قائم ذیلی کمیٹی 2012-13ء ،فخر امام کی سربراہی میں قائم ذیلی کمیٹی 2013-14ء ،سینیٹر شیریں رحمن کی سربراہی میں قائم ذیلی کمیٹی 2014-15ء ، سید نوید قمر کی سربراہی میں قائم ذیلی کمیٹی 2015-16ء ، نور عالم خان کی سربراہی میں قائم ذیلی کمیٹی 2016-17ء کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لے گی جبکہ تمام ذیلی کمیٹیاں مرکزی پی اے سی کو اپنی اپنی رپورٹیں بھجوائیں گی۔

پبلک اکائونٹس کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد اور ان کی مانیٹرنگ کے لئے قائم ذیلی کمیٹی کے سربراہی مسلم لیگ کے رکن رانا تنویر حسین کریں گے۔