لاؤڈ اسپیکر ایکٹ مقدمہ ،نیو ٹان پولیس فاروق ستار کے خلاف پولیس فائل تاحال پیش نہ کرسکی

جمعرات 3 جنوری 2019 19:35

لاؤڈ اسپیکر ایکٹ مقدمہ ،نیو ٹان پولیس فاروق ستار کے خلاف پولیس فائل ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جنوری2019ء) ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار کے خلاف لاؤڈ سپیکر ایکٹ کا مقدمہ ,پولیس کی غفلت یا مقدمہ میں عدم دلچسپی تھانہ نیو ٹان پولیس فاروق ستار کے خلاف پولیس فائل تاحال پیش نہ کرسکی ۔

(جاری ہے)

عدالت نے فاروق ستار کے خلاف لاوڈ اسپیکر ایکٹ سے متعلق مقدمہ کی سماعت روک دی ۔عدالتی ذرائع کے مطابق جب تک پولیس فائل نہیں آئے گی مقدمہ نہیں چلے گا،فاروق ستار کے خلاف تھانہ نیو ٹاؤن میں 1987 میں مقدمہ درج ہوا تھا۔