چیف جسٹس کے خلاف ویب ٹی وی کو اشتعال انگیز اور توہین آمیز انٹرویو دینے کے مقدمات میں تمام گواہ 18جنوری کو طلب

جمعرات 3 جنوری 2019 21:41

چیف جسٹس کے خلاف ویب ٹی وی کو اشتعال انگیز اور توہین آمیز انٹرویو دینے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جنوری2019ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف ویب ٹی وی کو اشتعال انگیز اور توہین آمیز انٹرویو دینے کے مقدمات میں تمام 9 گواہوں کو 18 جنوری کو طلب کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کے خلاف دو مقدمات کی سماعت کی۔ ویب ٹی وی پر چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کے خلاف توہین آمیز انٹرویو پر یہ مقدمات درج کیے گئے تھے۔ عدالت نے دونوں مقدمات میں مجموعی طور پر 9 گواہوں کوطلبی کے سمن جاری کرتے ہوئے انہیں 18 جنوری کو طلب کر لیا ہے۔