سابق وزیر داخلہ نے نواز شریف کی رہائی سے متعلق بڑا دعویٰ کر دیا

نواز شریف جیل سے رہا ہو کر باہر چلے جائیں گے۔ سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کا دعویٰ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 4 جنوری 2019 11:58

سابق وزیر داخلہ نے نواز شریف کی رہائی سے متعلق بڑا دعویٰ کر دیا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جنوری2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کا نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعظم کی صحت ٹھیک نہیں وہ جیل سے رہا ہو کر علاج کے سلسلے میں باہر جائیں گے۔کیونکہ شریف برادران قسمت کے دھنی ہیں اور ان کی دعائیں ہمیشہ رنگ لاتی ہیں۔رحمان ملک نے مزید کہا کہ یہ کوئی افواہ نہیں ہے بلکہ وہ اپنی معلومات کی بنیاد پر ایسا کہہ رہے ہیں۔

واضح رہے اس سے قبل بھی سابق وزیراعظم نواز شریف کو جیل کی سزا ہونے کے معاملے پرپیپلز پارٹی کے سینیٹر اور سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کی جانب سے دلچسپ ردعمل دیا گیا تھا۔ سابق وزیر داخلہ اور پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کا کوئی مقابلہ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

رحمان ملک کہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی احتساب کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہے۔

سابق وزیر داخلہ اورپیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمان ملک کا مزید کہنا ہے کہ نواز شریف جلد رہا ہو جائیں گے، مجھے لگتا ہے سابق وزیراعظم رہائی کے بعد بیرون ملک چلے جائیں گے۔ سابق وزیر داخلہ اور پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمان ملک نواز شریف کی جانب سے ممکنہ طور پر ڈیل کر لیے جانے کا عندیہ دیا تھا۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو 2 روز قبل احتساب عدالت نے جیل کی سزا سنا دی تھی۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کو فلیگ شپ ریفرنس میں بری کر دیا گیا تھا۔ جبکہ العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیر نواز شریف پر کرپشن ثابت ہونے کا فیصلہ دیتے ہوئے انہیں 7 سال جیل کی سزا سنائی گئی۔ جبکہ احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز پر 5 ارب روپے کا جرمانہ عائد کرتے ہوئے سعودی عرب میں ان کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم بھی جاری کیا۔