ڈسٹرکٹ خطیب ایبٹ آباد مفتی عبدالواحد کی زیر صدارت عالمی تحفظ ختم نبوت ضلع ایبٹ آباد کا تعزیتی اجلاس

مولانا افسر علی شاہ نے چار دہائیوں تک پارٹی کی قیادت فرمائی، ان کی رحلت سے اکابرین کی آخری کڑی بھی ٹوٹ گئی

جمعہ 4 جنوری 2019 13:11

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جنوری2019ء) عالمی تحفظ ختم نبوت ضلع ایبٹ آباد کا تعزیتی اجلاس زیر صدارت مفتی عبدالواحد ڈسٹرکٹ خطیب ایبٹ آباد منعقد ہوا۔ اجلاس میں تحفظ ختم نبوت کے جید علماء کرام اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے صوبائی رہنما مفتی شہاب الدین نے بذریعہ ٹیلی فون مرحوم امیر مولانا سید افسر علی شاہ کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

اجلاس سے عالمی مجلس تحصیل حویلیاں کے امیر مولانا عبدالوحید، تحصیل ایبٹ آباد کے امیر وقار گل جدون، ساجد اعوان، اعجاز احمد، مظہر خان، ملک تنویر، صدیق الفاروق جمعیت علماء اسلام کے مقامی قائدین مولانا شکیل اختر جدون، مولانا ایوب کڑنگی اور دیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

شرکاء اجلاس نے مقامی قائدین مولانا سید افسر علی شاہ کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مولانا افسر علی شاہ نے چار دہائیوں تک عالمی مجلس کی قیادت اور سرپرستی فرمائی، وہ حق گو اور جرات مند عالم دین تھے، ان کی وفات سے ہمارے اکابرین اور بزرگوں کی آخری کڑی بھی ٹوٹ گئی۔

انہوں نے کہا کہ مرحو م کی دین اسلام کیلئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گئی، خدا ہمیں انہی کی طرح ناموس رسالتؐ کے تحفظ اور فتنہ قادیانیت کے خلاف مشن پر کاربند رہنے کی توفیق عطاء فرمائے۔ اجلاس کا اختتام مفتی عبدالوحید کی دعا پر ہوا اور مرحوم امیر کی روح کے ایصال ثواب کیلئے اجتماعی دعا کی گئی۔

متعلقہ عنوان :